ریاض/15اکتوبر(ایجنسی) سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے شام کے لیے روس کے خصوصی ایلچی الیگزینڈر لاورنتیوف نے سوموار کے روز الریاض میں ملاقات کی ہے۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">انھوں نے سعودی عرب اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور شام کی تازہ صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر ،وزیر مملکت برائے کابینہ امور ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان ، سعودی انٹیلی جنس کے سربراہ خالد الحمیدان اور الریاض میں متعیّن روسی سفیر سرگئی کوزولوف بھی موجود تھے۔